QR CodeQR Code

پہلی بار افغان سپریم کورٹ کیلئے خاتون جج نامزد

1 Jul 2015 17:03

اسلام ٹائمز: خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے افراد اور سیاستدانوں کے کابل میں ہونے والے ایک پروگرام سے خطاب کے دوران افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے پہلی بار افغان سپریم کورٹ کے لیے کسی خاتون کو نامزد کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کے لیے کسی خاتون جج کو نامزد کر دیا ہے۔ افغانستان جج ایسوسی ایشن کی سربراہ اور کم عمر افراد کی عدالت کی جج انیسہ رسولی کو سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ انیسہ رسولی کی نامزدگی کئی اسلامی گروپوں کی مخالفت کی وجہ سے ایک ماہ سے تاخیر کا شکار تھی۔ خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے افراد اور سیاستدانوں کے کابل میں ہونے والے ایک پروگرام سے خطاب کے دوران افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے پہلی بار افغان سپریم کورٹ کے لیے کسی خاتون کو نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لیے خاتون جج کو نامزد کرنے سے عدالتی نظام میں فرق نہیں آئے گا اور اس کے لیے انہیں علما کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں افغان دارالحکومت کابل میں خواتین کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر نامزدگی کے خلاف ایک مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 470713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470713/پہلی-بار-افغان-سپریم-کورٹ-کیلئے-خاتون-جج-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org