QR CodeQR Code

مصر میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں میں 30 اہلکار ہلاک

1 Jul 2015 17:23

اسلام ٹائمز: جزیرہ نما علاقے سینا میں شدت پسندوں نے فوجی چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکا کیا، حملے کے دوران شدت پسندوں نے کئی فوجیوں کو یرغمال بنا کران کی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ افریقی عرب مسلم ملک مصر کے جزیرہ نما علاقے سینا میں پولیس اور فوجی چوکیوں پر حملوں اور کار بم دھماکوں میں 30 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے جزیرہ نما علاقے سینا میں شدت پسندوں نے فوجی چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکا کیا، جس میں کم از کم 15 فوجی ہلاک ہو گئے، جب کہ دوسری جانب اسی علاقے میں مسلح افراد نے پولیس اور فوجیوں کی 6 چیک پوسٹوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے کے دوران شدت پسندوں نے کئی فوجیوں کو یرغمال بنا کران کی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔

دوسری جانب مصر کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے 5 چیک پوسٹوں پرحملہ کیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 22 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جب کہ کارروائی میں 10 اہلکار بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 470737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470737/مصر-میں-سیکیورٹی-چیک-پوسٹوں-پر-حملوں-30-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org