QR CodeQR Code

پشاور میں اغواء کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

1 Jul 2015 21:45

اسلام ٹائمز: پشاور کے نواحی دیہات احمد خیل سے عائشہ نامی بچی کو یکم مارچ کو مدرسے جاتے ہوئے راستے سے اغواء کیا گیا اور بعد ازاں وہ افغانستان سے بازیاب ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اغواء کی وارداتیں ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، بعض واقعات میں بچیوں کو اغواء کرکے سرحد پار افغانستان میں بیچ دیا جاتا ہے۔ پشاور کے نواحی دیہات احمد خیل سے عائشہ نامی بچی کو یکم مارچ کو مدرسے جاتے ہوئے راستے سے اغواء کیا گیا اور بعد ازاں وہ افغانستان سے بازیاب ہوئی۔ عائشہ کی خوش قسمتی تھی کہ وہ افغان پولیس کی ایک کارروائی میں بازیاب ہوکر واپس گھر پہنچ گئی۔ اس کے والد کہتے ہیں کہ اغواء کار خاتون افغان پولیس کی حراست میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 470817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470817/پشاور-میں-اغواء-کی-وارداتوں-تشویشناک-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org