0
Wednesday 1 Jul 2015 23:48

اربعین حسینی فوٹو ایوارڈ اسلام ٹائمز سے تعلق رکھنے والے صحافی نے جیت لیا

اربعین حسینی فوٹو ایوارڈ اسلام ٹائمز سے تعلق رکھنے والے صحافی نے جیت لیا
اسلام ٹائمز۔ پہلے عالمی اربعین حسینی تصویری مقابلہ ایوارڈ 2014ء کے سلسلے میں ایوارڈ عطا کرنے کی خصوصی تقریب ثقافتی قونصلیٹ سفارت جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ اس خصوصی پروگرام میں معروف عالم دین مفتی گلزار احمد نعیمی پرنسپل جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے علاوہ مشہود احمد مرزا، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ حکومت پاکستان، جناب آقای مہدی آبادی نائب سفیر سفارت جمہوری اسلامی ایران، شہاب الدین دارایی، ثقافتی قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران، عیسٰی کریمی، ڈائریکٹر مرکز تحقیقات فارسی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی تصویری مقابلہ میں اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی صحافی اور آرٹسٹ نوید حسین نقوی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ثقافتی قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران شہاب الدین دارایی نے کہا کہ عاشورا حسینی کے واقعہ نے تاریخ پر گہرے اور غمگین نقوش چھوڑے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس واقعہ، قیام اور نجات دہندہ کو ہنرمندی کے ساتھ پیش کیا جائے اور محفوظ رکھا جائے۔ اربعین حسینی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اربعین کے موقع پر کروڑوں لوگ ایک مقصد کی جانب بڑھتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

ہر سال مختلف قسم کے خطرات کے باوجود ان اجتماعات میں شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بے نظیر اجتماع ایک بین الاقوامی ظرفیت کا حامل ہوتا ہے۔ اربعین کی تقریبات واضح طور پر ایک شیعہ تقریب نہیں ہے۔ اہل سنت، حتٰی مسیحی، ایزدی، زرتشتی، بدھ مت کے پیروکار بھی ایک زائر کے عنوان سے اور زائران کی خدمت کے لئے ان تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ منعقدہ اربعین ایوارڈ تصویری مقابلہ کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی تصویری مقابلہ اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے ہر ایک آرٹسٹ نے اپنے اپنے زاویہ نگاہ سے تصویر کشی کی، رنگوں اور عشق کے ذریعے اس واقعہ جانسوز عاشورہ کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ثقافتی قونصلر نے مزید کہا کہ آج ہم محترم نوید حسین نقوی جو پاکستان کی آرٹسٹ برادری کے نمائندہ ہیں، کی تجلیل اور قدردانی کی تقریب کے میزبان ہیں کہ جنہوں نے بین الاقوامی اربعین حسینی تصویری مقابلہ جو ادارہ ثقافت اور اسلامی روابط کی جانب سے ایران میں ترتیب دیا گیا تھا اور اس میں اپنی خوبصورت اور ہنرمندانہ زاوئیوں سے اتاری گئی تصاویر بھیجیں، جو ہمارے مسلمان ملک پاکستان کے وفادار عوام کی خاندان عصمت پیعمبر اکرم سے والہانہ عقیدت کی عکاس ہیں۔ اس مقابلے میں شرکت کی اور ان کی بھجوائی گئی تین بہترین تصاویر کو اس مقابلے کے ججوں کی کمیٹی نے منتخب کیا اور آج ایک خصوصی انعام جو تعریفی شیلڈ اور کارکردگی سرٹیفکیٹ پر مشتمل ہے، ان کے حصے میں آیا ہے۔ میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اسی طرح پاکستان کے تمام آرٹسٹوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس پروگرام کے اختتام پر ان کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 470831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش