0
Thursday 2 Jul 2015 04:32

ڈی آئی خان، الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے 180 غریب خانوادوں میں راشن کی تقسیم

ڈی آئی خان، الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے 180 غریب خانوادوں میں راشن کی تقسیم
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 180 غریب خانوادوں میں گھریلو راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن پیکج میں آٹا، گھی، چینی، دالیں، شربت، چائے کی پتی اور کھجوریں شامل تھیں۔ لکی سیمنٹ فیکٹری کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ، سابق تحصیل ناظم و جماعت اسلامی کے ممبر ضلع کونسل سردار فتح اللہ میانخیل، لکی سیمنٹ فیکٹری کے منیجر انڈسٹریل ریلیشن ذیشان محمود خان بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ لوگوں کی خدمت افضل کام ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ غرباء اور یتیموں کی خدمت کی ہے۔ سیلاب ہو، یا کوئی اور آفت، ہر موقع پر امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلاحی کاموں کے سلسلے میں حکمرانوں اور امراء کو بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے نقش قدم پر چل کر غریبوں اور یتیموں کی مدد کرنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 470857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش