0
Thursday 2 Jul 2015 06:42

ایس یو سی، ایم ڈبلیو ایم دونوں گروپ لیڈر آف اپوزیشن کے عہدہ کے دعویدار تھے، روزنامہ دنیا

ایس یو سی، ایم ڈبلیو ایم دونوں گروپ لیڈر آف اپوزیشن کے عہدہ کے دعویدار تھے، روزنامہ دنیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں تین دھڑوں میں ووٹ تقسیم ہونے پر شیعہ برادری لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ بھی کھو بیٹھی، ایک سیٹ کی حامل جماعت جے یو آئی کے حاجی شاہ بیگ لیڈر آف اپوزیشن بن گئے۔ ذرائع کے مطابق جی بی میں ہونے والے الیکشن میں علامہ ساجد نقوی کی جماعت تحریک اسلامی نے چار سیٹیں حاصل کیں جبکہ علامہ ناصر عباس کی جماعت وحدت المسلمین نے تین سیٹیں جیتیں۔ اس طرح شیعہ کمیونٹی کے حصے میں مجموعی طور پر سات سیٹیں آئیں جبکہ شیعہ برادری کا ایک دھڑا پیپلز پارٹی کی حمایت کر رہا تھا۔ لیڈر آف اپوزیشن کے لئے علامہ ساجد نقوی اور راجہ ناصر عباس کے درمیان مذاکرات ناکام رہے۔ دونوں گروپ لیڈر آف اپوزیشن کے عہدہ کے دعویدار تھے۔ بالاخر تمام جماعتیں قرعہ اندازی کے ذریعہ فیصلہ کرنے پر متفق ہو گئیں اور اس طرح قرعہ جے یو آئی کے اپوزیشن امیدوار شاہ بیگ کے نام نکلا۔
خبر کا کوڈ : 470863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش