QR CodeQR Code

سندھ کی طرح پنجاب کے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف بھی کرروائی ہونی چاہئے، بریگیڈیئر ممتاز کاہلوں

2 Jul 2015 09:55

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے رہنما کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این اے 85 میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے، مخلص، محنتی اور دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے تاکہ وہ ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کر سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 85 بریگیڈیئر (ر) ممتاز احمد کاہلوں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی بننے جا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت اور اس کی جڑیں عوامی نمائندوں کی شکل میں بلدیاتی انتخابات یا جنرل الیکشن کے نتائج کے ذریعے سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ این اے 85 میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے، مخلص، محنتی اور دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے تاکہ وہ ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان محروم طبقے کی آواز بن کر لٹیرے اور مفاد پرست سیاستدانوں کا بوریا بستر گول کرنے کی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں، بہت جلد باریاں لگا کر ملک و قوم کا استحصال کرنے والے سیاسی گروہ اپنے انجام تک پہنچنے والے ہیں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے بعد پنجاب میں بھی حکمران جماعت کی کرپشن کے خلاف رینجرز کو کارروائی کرنی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 470884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470884/سندھ-کی-طرح-پنجاب-کے-حکمرانوں-کرپشن-خلاف-بھی-کرروائی-ہونی-چاہئے-بریگیڈیئر-ممتاز-کاہلوں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org