0
Thursday 2 Jul 2015 14:01
مجلس وحدت مسلمین کراچی کے زیر اہتمام کیتھولک گارڈن میں افطار ڈنر کا اہتمام

ملک کسی ریاستی ادارے کی نہیں عوام کی ملکیت ہے، حکمران و ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کر لیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ملک کسی ریاستی ادارے کی نہیں عوام کی ملکیت ہے، حکمران و ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کر لیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو ملک و دین دشمن تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیئے، بصورت دیگر عوام پاکستان کا افواج پاکستان سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ولادت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے کیتھولک گراؤنڈ کراچی میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سینکڑوں کارکنوں سمیت علامہ امین شہیدی، علامہ نثار قلندی، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، علامہ مبشر حسن، حسن ہاشمی، علامہ محمد علی قمی، علی حسین نقوی، میثم رضا عابدی، آصف صفوی سمیت دیگر اکابرین سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکمرانوں نے سابقہ تمام کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، گرمی و لوڈشیڈنگ سے مرنے والے بارہ سو افراد کی اموات کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، اگر عوام نے ان غاصب حکمرانوں کو پھر منتخب کیا تو اس سے بڑے بحرانوں کیلئے تیار ہوجائیں، حکمران حق حکمرانی کھو چکے عوام ان کے خلاف اُٹھ کھڑی ہو، سکیورٹی ادارے اگر اپنا حقیقی کردار ادا کرتے تو آج اس ملک میں سانحہ کوئٹہ، پشاور، لاہور سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے المناک سانحات نہیں ہوتے، وفاقی حکومت و ریاستی ادارے کالعدم جماعتوں کی پورے ملک میں سر پرستی کر رہی ہے، ملک کسی ریاستی ادارے کی نہیں عوام کی ملکیت ہے، حکمران و ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ عوام ان کے خلاف اُٹھی تو ان کا اقتدار میں بیٹھنا مشکل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 470977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش