QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم یوم القدس کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرے گی، علامہ اقتدار نقوی

2 Jul 2015 18:37

اسلام ٹائمز: محلہ طوطل پورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یوم القدس کے موقع پر ہر مسلمان کو چاہیے کہ اپنا فرض اولین سمجھتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کے لئے باہر نکلے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالم اسلام کے لئے ایک ناسور کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، گذشتہ روز امدادی جہازوں کو روک کر امدادی اشیاء کو غزہ کے محصورین تک نہیں جانے دیا گیا، جو کہ عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ لیکن اقوام عالم، اقوام متحدہ اور او آئی سی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے محلہ طوطل میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر ہر مسلمان کو چاہیے کہ اپنا فرض اولین سمجھتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کے لئے باہر نکلے۔ اُنہوں نے اہل ملتان سے اپیل کی کہ یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

 


خبر کا کوڈ: 471034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471034/ملتان-ایم-ڈبلیو-یوم-القدس-کے-موقع-پر-عظیم-الشان-ریلی-کا-انعقاد-کرے-گی-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org