0
Thursday 2 Jul 2015 18:52

جو لوگ سارا سال ماڈلنگ، موسیقی اور رقص میں مشغول ہوتے ہیں وہ ماہ رمضان میں دین کے ٹھیکیدار بن جاتے ہیں، حامد رضا

جو لوگ سارا سال ماڈلنگ، موسیقی اور رقص میں مشغول ہوتے ہیں وہ ماہ رمضان میں دین کے ٹھیکیدار بن جاتے ہیں، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نفرتیں پھیلانے والے ان کارخانوں کو بند کرنا ہو گا جہاں شدت پسندی کا سبق پڑھایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب کسی بھی فتوے کا تعلق مجھ سے نہیں اور نہ ہی میں نے آج تک کسی فرد کیخلاف کفر یا واجب القتل کا فتوی دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائس آف سنی اور صدائے اہلسنت کے نام سے موجودہ پیجز پر کچھ شرپسند میرے میڈیا ایڈوائزر سے منسوب بیان چلا رہے ہیں جبکہ میرا کوئی میڈیا ایڈوائزر نہیں ہے اور نہ ہی وائس آف سنی، سنی اتحاد کونسل کا سوشل میڈیا پیج ہے، سوشل میڈیا پر سنی اتحاد کونسل کا پیج سنی اتحاد کونسل آفیشل کے نام سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کسی بھی خبر کی پہلے تصدیق کر لیں۔ نوجوان نسل ایسی راہ پر چل نکلی ہے جو انہیں مذہب اور دین سے مسلسل دوری کی طرف لے جا رہی ہے، دنیا کے کسی اسلامی ملک میں ایسا نہیں ہو رہا ہے جو پاکستان میں ہو رہا ہے۔ جو لوگ سارا سال مختلف چینل پر ماڈلنگ، موسیقی، رقص اور دیگر معاملات میں مشغول ہوتے ہیں وہ دین کے ٹھیکیداد بن گئے ہیں، غیر عالم دین پر تبصرے کر کے دین اسلام کی بنیادی اساس کو مجروح کر رہے ہیں اور عوام کو دین کا غلط مطلب و متن بتایا جا رہا ہے یہ سارا عمل مغربی و ہندوستانی سازش کے تحت ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کا نہ ہونا اور گرمی کی شدت سے مسلسل ہلاکتوں کا سلسلہ ایک طرح سے اللہ کا عذاب ہے، اگر امت مسلمہ نے اپنے گناہوں سے توبہ نہ کی تو عنقریب ہے کہ آسمان سے مزید بلائیں اور مصیبتیں نازل ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 471036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش