QR CodeQR Code

وزیر اعظم کا دورہ کراچی خوش آئند مگر ''بہت دیر کی مہرباں آتے آتے''، سراج الحق

2 Jul 2015 18:40

اسلام ٹائمز: منصورہ میں خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ سی و دینی قوتوں کو کراچی کو اندھیروں سے نکال کر دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ الطاف حسین کو کراچی کے گلی کوچوں میں جنگ کی دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں، کراچی میں گزشتہ 25 سالوں سے جاری قتل و غارت گری میں بہت خون بہہ چکا ہے، اب انہیں خون خرابے کی باتیں چھوڑ کر امن محبت اور بھائی چارے کی بات اور قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ ایک طرف وہ اپنی حب الوطنی کا یقین دلا رہے ہیں اور دوسری طرف مکتی باہنی کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ سیاسی و دینی قوتوں کو کراچی کو اندھیروں سے نکال کر دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہئے۔ وزیر اعظم کا دورہ کراچی خوش آئند مگر ''بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ''بڑے سیاستدان جرم کر کے امریکہ برطانیہ اور دبئی بھاگ جاتے ہیں، غریب جرم کرے تو اسے اڈیالہ جیل میں بند کر دیا جاتا ہے، قانون توڑنے والے وی آئی پی کو سلیوٹ کیا جاتا ہے اور عام آدمی اگر غلطی سے کوئی خلاف قانون کام کر لے تو اسے زندہ درگور کر دیا جاتا ہے، ہم اس طبقاتی اور استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ آڈیٹوریم میں حلقہ خواتین لاہور کے زیراہتمام خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی و دیگر خواتین رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

 


خبر کا کوڈ: 471041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471041/وزیر-اعظم-کا-دورہ-کراچی-خوش-آئند-مگر-بہت-دیر-کی-مہرباں-آتے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org