0
Thursday 2 Jul 2015 18:06

حکومت نے کام نہ کیا تو آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ضائع ہو جائیگی، صاحبزادہ حامد رضا

حکومت نے کام نہ کیا تو آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ضائع ہو جائیگی، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ دفاعی ادارے پاکستان بچانے کے جہاد میں مصروف ہیں، حکمرانوں نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کر دیا ہے، اب جمہوریت کے نام پر بلیک میلنگ نہیں چلے گی، قوم کرپشن کرنے والوں کا بے رحم احتساب چاہتی ہے، بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، بھارت پر پابندیاں لگوانے کا بہترین موقع ہے، پنجاب میں بھی دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درسی کتب میں غلط نقشے شائع کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، کراچی کے مسئلہ کے حل کیلئے اعلانات نہیں اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا دورہ کراچی نمائشی اور بے سود تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سول حکومت نے اپنے حصے کا کام نہ کیا تو آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ضائع ہو جائیگی۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔ قانون کی حکمرانی کا فقدان پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ حکمرانوں نے کرپشن کو پیشہ بنا لیا ہے۔ دہاڑی باز حکمران قوم پر مسلط ہیں۔ حکمران قومی خزانے کو مال مفت دل بے رحم کی طرح استعمال کر رہے ہیں۔ بجلی بحران پر وفاق اور سندھ میں اختلافات افسوسناک ہیں۔ بڑی سیاسی جماعتیں فوج کے احتسابی عمل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔ دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن روک دیا گیا تو ملک کبھی درست نہیں ہوگا۔ ملک میں ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اکیس فیصد اضافہ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے۔
خبر کا کوڈ : 471060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش