0
Thursday 2 Jul 2015 21:21

لیہ، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر کرنیوالے کیبل نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی جائے، غلام سرور شاہ

لیہ، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر کرنیوالے کیبل نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی جائے، غلام سرور شاہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے سیکرٹری جنرل سید غلام سرور شاہ نے پریمئیر کیبل نیٹ ورک لیہ کی جانب سے فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ قبیح اقدام میں ملوث کیبل نیٹ ورک کے مالکان اور دیگر عملہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کیبل نیٹ ورک کا یہ اقدام ضلع لیہ کی پر امن فضا اور ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی سازش ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ اس کیس میں ازخد مدعی بنے اور ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیہ مین شیعہ سنی عوام متحد ہیں اور کسی قسم کی فرقہ واریت کو برداشت نہیں کرینگے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 3 دن کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا کیونکہ یہ پوری ملت کی توہین کا مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 471114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش