QR CodeQR Code

سوات میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے زخمی

2 Jul 2015 21:38

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق کوزہ بانڈہ میں بچے کھیتوں میں کھیل رہے تھے۔ اس دوران انھیں دستی بم ملا۔ جسے وہ اٹھا کر لے جارہے تھے کہ دستی بم اچانک پھٹ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ دستی بم بچوں کو کھیتوں سے ملا تھا۔ پولیس کے مطابق کوزہ بانڈہ میں بچے کھیتوں میں کھیل رہے تھے۔ اس دوران انھیں دستی بم ملا۔ جسے وہ اٹھا کر لے جارہے تھے کہ دستی بم اچانک پھٹ گیا، جس سے ولی الرحمان اور ندیم نامی دو بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 471128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471128/سوات-میں-دستی-بم-پھٹنے-سے-دو-بچے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org