QR CodeQR Code

ٹرین حادثے میں دہشتگردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، سعد رفیق

2 Jul 2015 22:20

اسلام ٹائمز: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایسے حادثے عام طور پر دھماکے کی صورت میں ہوتے ہیں، حادثے سے آدھا گھنٹہ پہلے پاکستان ایکسپریس گزری تھی، اس کے ڈرائیور نے کوئی مشکوک بات نوٹ نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں دہشتگردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایسے حادثے عام طور پر دھماکے کی صورت میں ہوتے ہیں، حادثے سے آدھا گھنٹہ پہلے پاکستان ایکسپریس گزری تھی، اس کے ڈرائیور نے کوئی مشکوک بات نوٹ نہیں کی، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، حادثے کی ابتدائی رپورٹ آج رات تک اور حتمی رپورٹ 72 گھنٹے میں تیار کی جائے گی۔ دوسری جانب ترجمان ریلوے کا بھی کہنا ہے کہ پل پر حادثے سے آدھا گھنٹہ پہلے پاکستان ایکسپریس بحفاظت گزری تھی، حادثے میں تحریب کاری کا عنصر شامل ہونے کا امکان ہے۔ سیکریٹری ریلوے بورڈ آفتاب اکبر نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے ساتھ شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں، کچھ عرصہ قبل پل کا معائنہ کیا تھا، کوئی نقص سامنے نہیں آیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 471133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471133/ٹرین-حادثے-میں-دہشتگردی-کے-امکان-کو-رد-نہیں-کیا-جاسکتا-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org