0
Friday 3 Jul 2015 00:55

آئی ایف ایف کیساتھ مختلف اداروں کی نجکاری کی نئی ٹائم لائن طے

آئی ایف ایف کیساتھ مختلف اداروں کی نجکاری کی نئی ٹائم لائن طے
اسلام ٹائمز۔ آئی ایف ایف کیساتھ مختلف اداروں کی نجکاری کی نئی ٹائم لائن طے ہوگئی۔ پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے کو رواں سال دسمبر تک نجی شعبے کے حوالے کردیا جائیگا۔ پاکستانی معیشت سے متعلق آئی ایم ایف کی نئی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تاحال خراب ہے جبکہ حکومت کو اسٹکچر اصلاحات پر عمل درآمد میں سیاسی مشکلات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے بجلی پر مختلف سرچارجز ختم کرنے کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اگر ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تو حکومت نے متبادلہ راستہ اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، سرچارجز ختم کیے گئے تو حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کریگی، حکومت کی جانب سے نیپرا یکٹ میں بھی مناسب ترامیم کی جائینگی۔ آئی ایم ایف نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ فیصل آباد الیکٹریک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی ڈیڈ لائن مارچ 2016ء اور آئیسکو اور لائیسکو کی نجکاری جون 2016ء تک مقرر کی گئی ہے۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو بھی جون 2016ء تک نجی شعبے کے حوالے کردیا جائیگا۔ پارکو کو رواں سال دسمبر اور کوٹ ادو پاور پروجیکٹ کے 40 فی صد حصص بھی دسمبر 2015ء تک فروخت کردیئے جائینگے۔ جام شورو پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری بھی اپریل 2016ء تک مکمل کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 471163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش