QR CodeQR Code

رویت ہلال کا معاملہ سائنسدانوں کے حوالے کیا جائے، طاہر اشرفی

3 Jul 2015 05:28

اسلام ٹائمز: مصری وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے تمام مسائل کا ذمہ دار امریکہ نہیں۔ داعش، طالبان جیسی تنظیمیں بھی مسلم معاشروں کی پیدوار ہیں، طاہر اشرفی نے حزب اللہ پر بھی الزامات لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل نے رویت ہلال کا معاملہ سائنسدانوں کے سپرد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ہر مسئلے کا ذمہ دارامریکہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں جامعہ الازہر مصر کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ کئی اسلامی ممالک میں چاند دیکھنے کا معاملہ سائنسی اداروں کے ذمے ہیں پاکستان میں بھی رویت ہلال کا معاملہ سائنسدانوں کے حوالے کیا جائے۔ علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کے تمام مسائل کا ذمہ دار امریکہ نہیں۔ داعش، طالبان جیسی تنظیمیں بھی مسلم معاشروں کی پیدوار ہیں، طاہر اشرفی نے حزب اللہ پر بھی الزامات لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو الزام تراشیوں کی بجائے اپنے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 471174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471174/رویت-ہلال-کا-معاملہ-سائنسدانوں-کے-حوالے-کیا-جائے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org