0
Friday 3 Jul 2015 17:16

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر ملک و قوم کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں، اسد اللہ بھٹو

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر ملک و قوم کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں، اسد اللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی ایک ہی منشور پر عمل پیرا ہیں، دونوں جماعتیں مل کر ملک و قوم کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو نے جھڈو میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام افطار پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی رہنماء محمد راشد، ڈاکٹر شمشاد قائم خانی، اظہر جمیل، محمد عمر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم ملک ہے اور پاکستان کی عوام غیرت و ہمت والی قوم ہے مگر عوام کو ہمیشہ جھوٹی تسلیاں دیکر حکمرانوں نے اپنے بینک بیلنس بڑھائے، عوام غریب سے غریب تر ہوتی جارہی ہے مگر حکمرانوں سے پیسہ چھپایا نہیں جارہا۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزیروں کے گھروں سے اربوں روپے نکلے، ماڈل ایان علی کس کے پیسے لیکر بھاگ رہی تھی، تعلیم و صحت، روینو سمیت دیگر محکموں میں اس حد تک کرپشن کی گئی ہے کہ سندھ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی پی پی ایک ہی منشور پر چل رہی ہیں، عشرت العباد سندھ کے گورنر ہوں اور پھر ایم کیو ایم کہے کہ ہم اپوزیشن جماعت ہیں تو یہ کیسا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام مزید بیوقوف نہیں بنے گی، اب عوام کی نظریں پاکستان آرمی کی طرف ہیں کیونکہ جنرل راحیل شریف کی مدبرانہ قیادت نے نہ صرف پاکستان کو بین القوامی سطح پر مضبوط کیا بلکہ ملک کے اندرونی معاملات اور حالات کو بھی بہتر کیا ہے۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ مغرب قوتیں اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہیں اس لئے اب ہمیں متحد ہوکر تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر اقراء اسکول کے پرنسپل محمد عمر خان نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 471299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش