QR CodeQR Code

افغان سفیر کی طلبی، سفارتی اہلکار کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار

4 Jul 2015 01:46

اسلام ٹائمز: افغان بارڈر پولیس کی طرف سے پاکستان کی جانب انگور اڈّہ گیٹ پر بلااشتعال فائرنگ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کل شام دفترِ خارجہ نے افغانستان کے سفیر کو طلب کیا اور قندھار میں پاکستانی قونصلیٹ کے ایک عہدے دار کو افغان حکام کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے اقدام کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ افغان حکام پاکستانی قونصلیٹ کے عہدے دار کو اپنے ساتھ لے گئے اور اپنی حراست میں رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ افغان بارڈر پولیس کی طرف سے پاکستان کی جانب انگور اڈّہ گیٹ پر بلااشتعال فائرنگ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ افغان سفیر پر زور دیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ قریبی اور برادرانہ تعلقات کے تحت اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہونے چاہیئیں۔ حال ہی میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ افغان سفیر نے دفترخارجہ کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی تشویش سے کابل کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے اور وزارتِ خارجہ کی جانب سے سرگرم کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ شام زیرِحراست عہدے دار کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 471340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471340/افغان-سفیر-کی-طلبی-سفارتی-اہلکار-گرفتاری-پر-تشویش-کا-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org