QR CodeQR Code

کارکنان کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں، الطاف حسین

4 Jul 2015 13:51

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں متحدہ قائد نے کہا کہ رینجرز کے غیر قانونی اقدامات پر شہری، حکومت سندھ اور پولیس افسران بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ رینجرز کے ہاتھوں کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاحی ادارے کیلئے عطیات جمع کرنے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ رینجرز نے گلبہار سیکٹر سے 16 ذمہ داروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا، جن پر زبردستی فطرہ اور زکوة وصول کرنے کا الزام لگا دیا گیا۔ قائد ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو منہ پر کپڑا باندھ کر بڑے دہشتگردوں کی طرح عدالت میں پیش کیا گیا۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ رینجرز کے غیر قانونی اقدامات پر شہری، حکومت سندھ اور پولیس افسران بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 471461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471461/کارکنان-کیخلاف-جھوٹے-مقدمات-قائم-کئے-جا-رہے-ہیں-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org