0
Saturday 4 Jul 2015 17:39

معاشی حب کراچی کے سرمایہ کو کراچی کی ترقی کیلئے خرچ کیا جائے، رضا امام نقوی

معاشی حب کراچی کے سرمایہ کو کراچی کی ترقی کیلئے خرچ کیا جائے، رضا امام نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویڑن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا امام نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، کراچی کی عوام ملک میں سب سے مہنگی بجلی خرید رہے ہیں، توانائی بحران وفاقی حکومت کا شہر قائد کی عوام کے ساتھ تعصب ہے، معاشی حب کراچی کے سرمایہ کو کراچی کی ترقی کیلئے خرچ کیا جائے، وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ کو واپس لے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی باعث 24 گھنٹوں شہر کے مختلف علاقوں میں بجی کی بندھ قائم ہے، بے جا اضافی بلز میں کمی اور بجلی کی قیموں میں کمی کا اعلان کیا جائے۔ وحدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہر میں حالیہ توانائی بحران کی ذمہ دار صوبائی و وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ ہے جن کے جرائم پر وفاقی حکومت مسلسل پردہ ڈال رہی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث بڑی تعداد میں افراد کی اموات کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔ کے الیکٹرک کے خلاف بجلی کی بندش کے بعد ملک میں انارکی پیدا کرنے کی سازش کے جرم میں بغاوت کا مقدمہ بھی قائم کیا جائے۔ سید رضا امام نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت نے ہمیشہ عوام کی مظلومیت کی آواز کو بلند کیا اور کراچی کی عوام کی آواز بن کر ظالم حکمرانوں سے اپنی عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کی غفلت نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، بجلی کے بحران کے ثابت کردیا ہے کہ حکمران کسی بھی صورت حکومت کے اہل نہیں لہٰذا ان کے خاتمے کی تحریک کا آغاز کیا جائے۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے اہم افراد کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ وہ ملک سے فرار کرنے میں کامیاب نہ ہوں اور ان کو گرفتار کرکے ان 1200 سے زائد افراد کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے۔ بجلی نرخوں میں اضافہ کر کے وفاقی حکومت نے کراچی کی عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے لہذا وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا فیصلہ واپس لے اور شہر میں پہلے سے ہی مہنگی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ کے الیکٹرک کی نجکاری کے خاتمہ کے اعلان کے ساتھ ساتھ نا اہل انتظامیہ کے خلاف تحقیاتی کمیشن کا قیام اوران کے خلاف 1200 سے زائد اموات کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 471496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش