0
Saturday 4 Jul 2015 17:45

ڈی آئی خان، پولیس نے ایس یو سی اور آئی ایس او کے ضلعی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ڈی آئی خان، پولیس نے ایس یو سی اور آئی ایس او کے ضلعی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے شیعہ علماء کونسل، اور آئی ایس او سمیت اہل تشیع کی دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں اہل تشیع نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم، شیعہ ینگ مین، و دیگر تشیع جماعتوں نے بھی شرکت کی تھی۔ کوٹلی امام حسین (ع) کے سامنے منعقد ہونیوالے مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی۔ کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی محکمہ اوقاف نے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے خلاف ڈی آئی خان کے اہل تشیع میں شدید غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے ڈیرہ بنوں روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا تھا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور کی گاڑی بھی پھنسی رہی تھی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا تھا کہ کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی کسی صورت میں لیز پر نہیں دینے دینگے۔ کینٹ پولیس نے ایس ایچ او کینٹ منہاج سکندر بلوچ کی مدعیت میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ رمضان توقیر، نثار حیدر ڈویژنل صدر آئی ایس او، منتظر مہدی سابق صدر آئی ایس او، محمد علی شاہ سابق صدر آئی ایس او، مولانا ناصر عباس توکلی مدرس کوٹلی امام حسین سمیت 100 سے زائد افراد کیخلاف 341-147-149PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 471497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش