QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے، سندھ رینجرز

5 Jul 2015 12:45

اسلام ٹائمز: ترجمان سندھ رینجرز کرنل طاہر نے کہا کہ رینجرز کا آپریشن صرف جرائم پیشہ اور خطرناک ملزمان کے خلاف ہے، کسی سیاسی، مذہبی یا لسانی گروپوں کے خلاف نہیں، رینجرز مختلف گروپوں کے عسکری ونگ کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے، اسی لئے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جا رہے ہیں۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے کہا کہ رینجرز کا آپریشن صرف جرائم پیشہ اور خطرناک ملزمان کے خلاف ہے، کسی سیاسی، مذہبی یا لسانی گروپوں کے خلاف نہیں، رینجرز مختلف گروپوں کے عسکری ونگ کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے، اسی لئے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جا رہے ہیں۔ کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے ازخود گرفتاری بھی پیش کی ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 471583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471583/ایم-کیو-کی-تنظیمی-کمیٹی-عسکری-ونگ-کو-منظم-کرتی-ہے-سندھ-رینجرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org