0
Sunday 5 Jul 2015 14:07

کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے سریاب میں حساس ادارے نے کی۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد حالیہ دنوں میں کوئٹہ میں مقیم غیر مقامی افراداور آباد کاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے اور ان سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 471609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش