QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ پنجاب ایران کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

11 May 2009 15:38

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایر پورٹ سے پانچ روزہ دورے کے لئے ایران۰۰۰۰۰۰۰


وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایر پورٹ سے پانچ روزہ دورے کے لئے ایران روانہ ہو گئے۔ ایران روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خراسان کے گورنر کی دعوت پر ایران جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ان کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے سمیت زراعت، انجینئرنگ اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں ایران پاکستان کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ دوست محمد کھوسہ، زعیم قادری اور سعید اکبر نوانی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 4717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/4717/وزیر-اعلی-پنجاب-ایران-کے-پانچ-روزہ-دورے-پر-روانہ-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org