0
Sunday 5 Jul 2015 21:54

عمران خان کیجانب سے الطاف حسین پر الزام تراشی ناقابل برداشت ہے، ایم کیو ایم

عمران خان کیجانب سے الطاف حسین پر الزام تراشی ناقابل برداشت ہے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بی بی سی کے خلاف عدالت جانے کے بیان پر متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے درعمل میں کہا ہے کہ عمران خان ایم کیو ایم کی فکر میں دبلا ہونے کے بجائے اپنی جماعت کے اندرونی اختلافات پر توجہ دیں۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی کے خلاف عدالت جانا ہے یا نہیں، یہ ایم کیو ایم کا مسئلہ ہے، عمران خان اس فکر میں دبلے نہ ہوں، بلکہ اپنی پارٹی کے اندرونی اختلافات پر توجہ دیں، پوری قوم جانتی ہے کہ الطاف حسین پر الزام لگانے والے عمران خان کس کی فنڈنگ پر سیاست کر رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کے قائد الطاف حسین پر الزام تراشی ناقابل برداشت ہے، عمران خان کی کھیل کے میدان سے سیاست تک پوری زندگی الزام تراشی سے عبارت ہے، عمران خان کو اہالیانِ کراچی صرف پیسہ جمع کرنے اور الیکشن لڑنے کے وقت یاد آتے ہیں، کیا عمران خان نے کبھی کراچی کے شہریوں کے مسائل جاننے اور ان کے زخموں پر نمک رکھنے کی کوشش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 471701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش