QR CodeQR Code

عالمی شہرت یافتہ ایرانی قراء کا گروپ آج ٹیکسلا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا

6 Jul 2015 15:20

اسلام ٹائمز: یاد رہے کہ معراج انٹرنیشنل قرآنک کلچرل گروپ آف قم پاکستان کے کئی ٹی وی چینلز پر اپنے فن کا مظاہرہ کرے داد تحسین وصول کر چکا ہے۔ ٹیکسلا اور گرد و نواح کے علاقہ کے لوگوں کو اس روح پرور پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ القائم ٹیکسلا میں استقبال شب قدر سیمینار کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ ایرانی قراء کا گروپ آج ٹیکسلا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق آج شب ٹھیک 9 بجے بتاریخ 18 رمضان المبارک بمقام مسجد امام حسن مجتبیٰ، جامعۃ القائم ٹیکسلا میں استقبال شب قدر سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں علماء کرام کے ساتھ ساتھ معراج تواشیح گروپ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ یاد رہے کہ معراج انٹرنیشنل قرآنک کلچرل گروپ آف قم پاکستان کے کئی ٹی وی چینلز پر اپنے فن کا مظاہرہ کرے داد تحسین وصول کر چکا ہے۔ ٹیکسلا اور گرد و نواح کے علاقہ کے لوگوں کو اس روح پرور پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 471846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471846/عالمی-شہرت-یافتہ-ایرانی-قراء-کا-گروپ-ا-ج-ٹیکسلا-میں-اپنے-فن-مظاہرہ-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org