QR CodeQR Code

پولیس کے ساتھ رینجرز بھی امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے

وفاق کا سندھ میں ایف آئی اے کو اختیارات دینا صوبے پر حملہ اور زیادتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہمارے لئے عزت کے لائق ہیں

6 Jul 2015 19:07

اسلام ٹائمز: تاجروں کے وفد سے گفتگو اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے، تاہم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی بحالی ہے، کراچی مین زیادہ تر جھگڑے زمین کے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ میں ایف آئی اے کو اختیارات دینا صوبے پر حملہ اور زیادتی ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں تاجروں کے وفد سے گفتگو اور میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے، تاہم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی بحالی ہے، کراچی مین زیادہ تر جھگڑے زمین کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہمارے لئے عزت کے لائق ہیں، جب ان کا فون آیا تو اہم اجلاس میں تھا، میٹنگ چھوڑ کر الطاف بھائی کا فون سنا، لیکن اس وقت وہ بہت غصے میں تھے، انھوں نے پہلا سوال کیا کہ آپ کہاں کے ہیں، میں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کا شہری ہوں، پھر الطاف بھائی نے پوچھا کہ میں کہاں کا ہوں، تو میں نے جواب دیا کہ آپ بھی پاکستان اور سندھ کے شہری ہیں، الطاف بھائی نے پوچھا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے، تو میں نے جواب دیا کہ آپ کو پتہ نہیں ہے کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے، جو کچھ سندھ میں ہو رہا ہے وہ پاکستان کا حصہ ہے، آپ کو کس چیز پر اعتراض ہے، اس پر انھوں نے غصے میں آکر فون بند کردیا، اگر میں نے فون نہ سننا ہوتا تو کہہ دیتا کہ میں میٹنگ میں ہوں۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ قانون کے تحت رینجرز کو پولیس کی مدد کیلئے بلایا گیا ہے، پولیس کے ساتھ رینجرز بھی امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے، صوبہ میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ میں ایف آئی اے کو اختیارات دینا صوبے پر حملہ اور زیادتی ہے، ایف آئی اے کے اختیارات کے خلاف عدالت جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، شہر میں امن آئے گا تو صنعتکار خود شہر میں آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ پرانا ہے، شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بہت جلد اس پر قابو پالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 471921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471921/وفاق-کا-سندھ-میں-ایف-آئی-اے-کو-اختیارات-دینا-صوبے-پر-حملہ-اور-زیادتی-ہے-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org