QR CodeQR Code

نوشہرہ، کھلونا بم پھٹنے سے میاں، بیوی بچے سمیت زخمی

6 Jul 2015 21:47

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق کھلونا دستی بم بچے کو گھر کے باہر سے ملا۔ لڑکے کے والد نے کھلونا توڑنے کی کوشش کی تو بم پھٹ گیا، جس سے میاں بیوی اور بچہ زخمی ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے اذاخیل بالا میں کھلونا نما دستی بم پھٹنے سے میاں بیوی اور ان کا 12 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کھلونا دستی بم بچے کو گھر کے باہر سے ملا۔ لڑکے کے والد نے کھلونا توڑنے کی کوشش کی تو بم پھٹ گیا، جس سے میاں بیوی اور بچہ زخمی ہوگیا۔ تینوں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 471950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471950/نوشہرہ-کھلونا-بم-پھٹنے-سے-میاں-بیوی-بچے-سمیت-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org