QR CodeQR Code

اہل سنت والجماعت کا 22 رمضان المبارک کو یوم علی کے موقع پر جلوس نکالنے کا اعلان

7 Jul 2015 04:48

اسلام ٹائمز: اسلام آباد کے صدر غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ 22 رمضان المبارک بروز جمعہ کو لال مسجد سے آپبارہ چوک تک یوم شہادت سیدنا علی المرتضیٰ کے موقع پر جلوس نکالا جائیگا جس میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم اہل سنت والجماعت اسلام آباد نے 22 رمضان المبارک کو یوم علی (ع) کی مناسبت سے لال مسجد سے آپبارہ چوک تک مدح صحابہ جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم اہل سنت والجماعت اسلام آباد کے صدر غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ 22 رمضان المبارک بروز جمعہ کو لال مسجد سے آپبارہ چوک تک یوم شہادت سیدنا علی المرتضیٰ کے موقع پر جلوس نکالا جائیگا جس میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ہمیشہ کالعدم جماعت نے ہر موقع پر اہل تشیع کو جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے ہر ہتھکنڈا استعمال کیا ہے اور کئی جگہوں پر اسی بات پر فرقہ وارنہ فسادات بھی ہوئے ہیں جن میں سینکڑوں لوگ ابتک لقمہ اجل بن چکے ہیں، لیکن حیرت آنگیز امر یہ ہے کہ اب وہی جماعت اہل تشیع کی مخالفت میں خود جلوس نکالنے کا اعلان کررہی ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ بائیس رمضان کو عالمی یوم القدس ڈے منایا جا رہا ہے اور اسی روٹ پر شیعہ علماء کونسل اسلام آباد بھی ہر سال القدس ریلی نکالتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 471989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471989/اہل-سنت-والجماعت-کا-22-رمضان-المبارک-کو-یوم-علی-کے-موقع-پر-جلوس-نکالنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org