0
Tuesday 7 Jul 2015 05:14

بلدیاتی انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم ماننے کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم ماننے کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی رولنگ کے باوجود سپریم کورٹ کے احکامات کے پابند ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کے پابند ہیں، عدالت عظمیٰ میں منگل کو ہونے والی سماعت کے بعد ہی بلدیاتی الیکشن سے متعلق لائحہ عمل طے ہوگا، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل سات جولائی سے شروع ہوگا، جبکہ امیدواروں کی فائنل لسٹ پر کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کےدوران رولنگ دی تھی کہ اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن غیر آئینی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں لوکل باڈی الیکشن کے حوالے سے ابھی قانون سازی نہیں ہوئی اس لئے سیاسی عمل قانون کے مطابق نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 471990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش