0
Monday 6 Jul 2015 10:17

شیو سینا کو مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر سخت تشویش، مودی سے مداخلت کی درخواست

شیو سینا کو مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر سخت تشویش، مودی سے مداخلت کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ شیو سینا نے مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے ملک کی وحدت متاثر ہوسکتی ہے، بی جے پی کے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ مسلمانوں کو فیملی پلاننگ کی طرف راغب کرنے کی طرف مائل کریں، شیو سینا کو آسام شمال مشرقی ریاستوں اور دہلی اور ہریانہ میں مسلمانوں کی بڑھتی تعداد پر زبردست تشویش کا اظہار کیا ہے، شیو سینا کے مطابق مسلمان آبادی بڈھا کر پورے ہندوستاں کو پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں شیو سینا نے وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائیں اور مسلمانوں کے لئے ’’پریوار نیوجن‘‘ کو لازمی اور ضرور بنائیں۔ شیو سینا کے مطابق اگر مسلمان بھارت کو اپنا ملک تصور کرتے ہیں تو انہیں ملک کے تمام قانون مان لینے چاہیں تاکہ مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر روک لگائی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 472024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش