QR CodeQR Code

مولانا طارق جمیل کی عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقات

7 Jul 2015 12:40

اسلام ٹائمز:ملاقات کے موقع پر مولانا طارق جمیل نے دین اسلام کے حوالے سے تبلیغ کی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی۔ عمران خان کے افطار ڈنر کی دعوت پر مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ بنی گالہ پہنچے جہاں عمران خان نے باہر آ کر ان کا استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان سے مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے دین اسلام کے حوالے سے تبلیغ کی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی۔ عمران خان کے افطار ڈنر کی دعوت پر مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ بنی گالہ پہنچے جہاں عمران خان نے باہر آ کر ان کا استقبال کیا۔ افطار ڈنر میں مختلف لذیذ کھانے اور مشروبات پیش کئے گئے۔ افطار ڈنر کے بعد مولانا طارق جمیل نے نماز مغرب بھی ادا کرائی۔


خبر کا کوڈ: 472061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472061/مولانا-طارق-جمیل-کی-عمران-خان-اور-ان-اہلیہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org