QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

7 Jul 2015 14:17

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں وزیراعلٰی بلوچستان کیجانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات جن میں بے گناہ معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے قابل مذمت ہونے کے ساتھ ساتھ ناقابل برداشت بھی ہیں۔ لہذا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو اپنی کارکردگی کے ذریعے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پاسپورٹ آفس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلٰی نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں خصوصی طور پر پرہجوم مقامات، بازاروں، مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ عوام سے متعلق سرکاری اداروں کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے اور ٹارگٹ کلنگ ودہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر موثر کاروائی کو یقینی بنائیں۔ ایسے واقعات جن میں بے گناہ معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے قابل مذمت ہونے کے ساتھ ساتھ ناقابل برداشت بھی ہیں۔ لہذا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو اپنی کارکردگی کے ذریعے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔ وزیراعلٰی نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 472073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472073/کوئٹہ-میں-ٹارگٹ-کلنگ-کے-واقعات-ناقابل-برداشت-ہیں-ڈاکٹر-عبدالمالک-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org