0
Tuesday 7 Jul 2015 15:56

حکومت نے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی تیاری کرلی ہے، روزنامہ دنیا کا دعویٰ

حکومت نے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی تیاری کرلی ہے، روزنامہ دنیا کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی تیاری کرلی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر اس کا اعلان متوقع ہے۔ اس دورے میں 25 سے 30 ارب کے اقتصادی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی حالات اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے حوالے سے عالمی رکاوٹوں کے باعث مشکلات پیش آرہی ہیں، اس لئے حکومت نے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، گلگت بلتستان کونسل ختم کرکے علاقے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات سے قبل حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حیثیت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ آزاد کشمیر کے سابق چیف جسٹس منظور حسین گیلانی اور سابق آئی جی سندھ افضل شگری نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خارجہ کو سفارشات بھیجی تھیں۔ آئین کے آرٹیکل ٹو میں ترمیم کر کے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کا درجہ دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 472106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش