QR CodeQR Code

پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو رہا، اپنی پارٹی بنائوں گا، جمشید دستی

7 Jul 2015 18:49

اسلام ٹائمز: ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے آزاد رُکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا نے پیپلزپارٹی سمیت موجودہ حکمرانوں کے سیاہ کارناموں کو عیاں کیا اور سیاہ کارنامون کو پبلک اکائونٹس کمیٹی میں بھیجا جہاں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ان پر پردہ رکھ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد رُکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہا عوام نے ساتھ دیا تو اپنی جماعت بنائوں گا۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ازخود نوٹس لے، سابق آڈیٹر جنرل کو اس لیے ہٹا دیا گیا کیوں کہ اس نے پیپلزپارٹی سمیت موجودہ حکمرانوں کے سیاہ کارناموں کو عیاں کیا اور سیاہ کارنامون کو پبلک اکائونٹس کمیٹی میں بھیجا جہاں اپوزیشن لیڈر خورشید نے ان پر پردہ رکھ لیا، جمشید دستی نے مزید کہا کہ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعد اب ملتان میں میٹرو بس منصوبے پر دس سے پندرہ ارب روپے کا کمیشن کھایا جا رہا ہے۔ جمشید دستی کا خصوصی انٹرویو بہت جلد ''اسلام ٹائمز''پر شائع ہو گا۔

 


خبر کا کوڈ: 472145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472145/پی-ٹی-آئی-میں-شامل-نہیں-ہو-رہا-اپنی-پارٹی-بنائوں-گا-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org