QR CodeQR Code

عوام بارشوں کے نئے سسٹم اور لوڈشیڈنگ قابو میں آنے کے منتظر

7 Jul 2015 23:03

اسلام ٹائمز: محکمہ مو سمیات کے علاوہ وزارت پا نی وبجلی کے لو ڈشیڈنگ میں کمی کے خوش گوار اعلا نا ت بھی اپنی جگہ ، مگر بجلی کی کم وولٹیج ،آنکھ مچولی ،اعلا نی اور غیر اعلا نی لو ڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کے نا ک میں دم کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں بارشوں کے نئے سسٹم کے امکانات اور لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں کرلینے کے حکومتی اعلانات کا شہریوں کو شدت سے انتظار رہتا ہے۔ بجلیاں کڑکیں گی، ساون چھم چھم برسے گا، موسم کروٹ بدلے گا، بادل گھِر گھِر گرجے گا، محکمہ موسمیات کے یہ خوش گوار امکانات اپنی جگہ درست ہوں گے تاہم اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں شہری ہنگامہ خیزیوں اور شور شرابوں کے بیچ زندگی آبگولہ معلوم ہوتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاوہ وزارت پانی و بجلی کے لوڈشیڈنگ میں کمی کے خوش گوار اعلانات بھی اپنی جگہ، مگر بجلی کی کم وولٹیج، آنکھ مچولی، اعلانی اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 472208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472208/عوام-بارشوں-کے-نئے-سسٹم-اور-لوڈشیڈنگ-قابو-میں-ا-نے-منتظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org