0
Tuesday 7 Jul 2015 23:08

لندن بم دھماکوں کو 10 برس ہو گئے

لندن بم دھماکوں کو 10 برس ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ لندن پولیس کے سینئر افسر نے انکشاف کیا ہے کہ دس برس قبل لندن میں ہونے والے بم حملوں کے بعد سے ملک میں دہشت گردی کے لگ بھگ 50 خطرناک منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ۔سات جولائی دوہزار پانچ ،جب لندن چار خودکش بم حملوں سے گونج اٹھا، ان حملوں میں بس اور تین زیرِ زمین ٹرینوں پر سفر کرنے والے 52 افراد مارے گئے۔ واقعہ کے دس سال بعد لندن میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک راؤلی نے انکشاف کیا ہے کہ دس برس قبل لندن میں ہونے والے بم حملوں کے بعد سے ملک میں دہشت گردی کے لگ بھگ 50 خطرناک منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ مارک راؤلی کا کہنا ہے کہ ان میں کچھ ایسے پیچیدہ اور بڑے منصوبے تھے جن کی منصوبہ بندی بیرونِ ملک کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 472211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش