0
Tuesday 7 Jul 2015 23:19

سیکورٹی کے نام پر عزاداروں کی جلوس میں شرکت کو مشکل نہ بنایا جائے، مولانا علی اکبر کاظمی

سیکورٹی کے نام پر عزاداروں کی جلوس میں شرکت کو مشکل نہ بنایا جائے، مولانا علی اکبر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سرپرست مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا کہ آج بیس رمضان المبارک شب شہادت امیر المومنین کے سلسلے میں راولپنڈی کے مرکزی جلوس میں سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر تنظیموں کے سینکڑوں سکاوٹس جلوس کے دوران متعین ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ سکاوٹس ٹیمیں جلوس کے داخلی و خارجی راستوں سمیت پورے روٹ کی نگرانی کریں گی۔ انہوں نے راولپنڈی پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلوس کے راستے میں سی سی ٹی وی کیمرے اور داخلی راستوں پر واک تھر و گیٹ نصب کیے جائیں۔ کسی غیر متعلقہ شخص کو جلوس کے روٹ پر آنے کی قطعاََ اجازت نہ دی جائے۔ جلوس کے روٹ پر موجود ریسٹورنٹس اور عارضی قیام گاہوں پر رہائش پذیر افراد کا فوری ریکارڈ چیک کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ شر پسندی کی کوشش کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جلوس کی حفاظت پر مامور انتظامی اہلکاروں کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کیا جائے گا تاہم یہ خیال رہے کہ سیکورٹی کے نام پر جلوس کے داخلی راستوں کو محدود کر کے عزاداروں کی جلوس میں شرکت کو مشکل نہ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 472212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش