QR CodeQR Code

لاہور، یوم علیؑ اور یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا حکم

8 Jul 2015 01:15

اسلام ٹائمز:آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کو تین درجاتی سیکورٹی حصار دیا جائے جبکہ جلوسوں کے روٹس کی سکینگ بھی کی جائے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے اور یوم القدس کےموقع پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس اور مجالس کو تین درجاتی سکیورٹی حصار دینے اور روٹس کی سکینگ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ادھر کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی زیرصدارت آر پی اوز کانفرنس ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عارف نواز، ڈی آئی جی رائے طاہر، سی سی پی او لاہور امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ سمیت تمام ریجنز کے آر پی اوز نے شرکت کی۔ آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کو تین درجاتی سیکورٹی حصار دیا جائے جبکہ جلوسوں کے روٹس کی سکینگ بھی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے اور یوم القدس کےموقع پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔

ادھر کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت یوم علیؑ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں منتظمین کے مسائل سنے گئے جبکہ کمشنر نے موقع پر ان کو حل کرنے کا حکم بھی دیا۔ کمشنر آفس دیو سماج روڈ پر کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ارکان اسمبلی چودھری شہباز احمد، ماجد ظہور، ایڈیشنل کمشنر لاہور صاحبزادی وسیمہ عمر، ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان، اے ڈی سی عرفان میمن، ڈی او سی سندس ارشاد اور ڈی او ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ڈاکٹر احمد رضا شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایس پی سکیورٹی لیاقت علی ملک، ایس ایس پی سپیشل برانچ شوکت عباس، سینئر مینیجر ایل ڈبلیو ایم سی آصف اقبال سمیت واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے منتظمین اور انتظامیہ سے یوم علیؑ کے روٹ پر کئے گئے انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔ کمشنر نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور اس حوالے سے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 472234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472234/لاہور-یوم-علی-اور-القدس-کے-موقع-پر-سکیورٹی-انتظامات-سخت-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org