QR CodeQR Code

لاہور، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس، سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

8 Jul 2015 01:26

اسلام ٹائمز:سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس کے مطابق مرکزی جلوس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو مختلف رکاوٹیں لگا کر بند کر کے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے یوم شہادت علیؑ کے موقع پر سیکورٹی پلان مرتب کر لیا۔ 8 سے 10 ہزار پولیس اہلکار مرکزی جلوس کے روٹ پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ لاہور پولیس پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کو استعمال میں لائے گئی۔ اکیس رمضان المبارک کو مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا حضرت علیؑ کے یوم شہادت کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس کے مطابق مرکزی جلوس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو مختلف رکاوٹیں لگا کر بند کر کے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے گی جبکہ ممکنہ دہشت گردی خطرات کے پیش رینجرز کے دستے بیک اپ پر ہوں گے۔ دوسری جانب ضلع پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ جلوس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جائے گا جبکہ 700 سے زائد ٹریفک وارڈنز متبادل راستوں پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔ پولیس نے موبائل فون سروس بند کرنے کے لئے بھی پنجاب حکومت کو درخواست دے دی ہے جبکہ ڈرون کیمروں کے ساتھ جلوس کی فضائی نگرانی کے ساتھ ڈی آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے بھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 472237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472237/لاہور-یوم-علی-کا-مرکزی-جلوس-سکیورٹی-پلان-تیار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org