0
Wednesday 8 Jul 2015 11:57

موبائل براڈ بینڈ کے فروغ کے لیے ’’اسمارٹ پاکستان ‘‘ کے نام سے ویب پورٹل کا آغاز

موبائل براڈ بینڈ کے فروغ کے لیے ’’اسمارٹ پاکستان ‘‘ کے نام سے ویب پورٹل کا آغاز

اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے موبائل براڈ بینڈ کے فروغ کے لیے ’’اسمارٹ پاکستان ‘‘ کے نام سے ویب پورٹل کا آغاز کیا ہے۔ پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ویب پورٹل ہر قسم کی معلومات اور موبائل ایجوکیشن، موبائل ہیلتھ اور موبائل گورنمنٹ جیسے مختلف موضوعات پر موبائل ایپلی کیشنز کی ڈائریکٹری بھی فراہم کرے گا، اس ویب پورٹل کے ذریعے صارف کے لیے اپنی ضرورت کے پیش نظر ایپلی کیشنز تلاش کرنا اور بھی آسان ہو گا، اسمارٹ پاکستان کا مقصد ایپلیکیشن تیار کرنے والوں کو اپنی ایپلیکیشنز منظر عام پر لانے کے مواقع فراہم کرنا ہے اور اس حوالے سے ’’اسمارٹ پاکستان ‘‘پہلا اہم قدم ہے۔ 

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے پاکستانی سوسائٹی کے متعلق اہم موبائل ایپلی کیشنز اور اس کی خدمات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ایک ہی وقت میں آپریٹرز، اوریجنل ایکویپمنٹ مینو فیکچررز (او ای ایم) اور مقامی ڈیولپرز کی ترقی کے راستے بھی ہموار ہونگے، ایک مستقل ایکو سسٹم بنانے کے لیے پی ٹی اے ’’ اسمارٹ پاکستان‘‘ کے ذریعے عوام، حکومت، موبائل آپریٹرز، او ای ایم (ایس)،بین الاقوامی اداروں، تدریسی ماہرین، موبائل انٹرپرینیورز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔
انڈسٹری کی جانب سے پیشہ ور ماہرین کے تعاون سے نئے موبائل ایپلی کیشنز تیار کرنے والوں اور انٹر پرینیورز کو رہنمائی اور کوچنگ سروسز کے لیے پی ٹی اے نے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں’’اسمارٹ پاکستان ایم۔ لیب‘‘ بنائی ہے جو انہیں ابتدائی رہنمائی، آگے بڑھنے اور سروسز کو لانچ کرنے سے متعلق رہنمائی فراہم کرے گی۔

خبر کا کوڈ : 472276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش