0
Wednesday 8 Jul 2015 13:22

کراچی میں بجلی بحالی شروع مگر مکمل بحالی کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، کے الیکٹرک

کراچی میں بجلی بحالی شروع مگر مکمل بحالی کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، کے الیکٹرک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کا 50 فیصد سے زائد حصہ گزشتہ رات کے الیکٹرک کی 220 کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث تاریکی میں ڈوب گیا تھا، تاہم اب مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، جن علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوئی ہے، ان میں بفرزون کے کچھ سیکٹرز، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، ملیر کا علاقہ شامل ہے۔ دوسر جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، مگر مکمل بحالی کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات الیکٹرک کی 220 کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے، اور بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی آنے سے کراچی کا 50 فیصد سے زائد حصہ متاثر ہوگیا تھا، جس کے باعث فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، صدر، کیماڑی، لیاری، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈالمیا، کارساز، ملیر، طارق روڈ، لائنز ایریا، خالد بن ولید روڈ، ڈیفنس، اخترکالونی، قیوم آباد، کالا پل، کورنگی، لانڈھی سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی، جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی لائن پھٹ جانے کی وجہ سے لاکھوں گیلن پانی ضائع اور شہر کو سپلائی بند ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 472294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش