0
Wednesday 8 Jul 2015 13:40

رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ختم، سندھ حکومت نے کوئی نیا فرمان جاری نہیں کیا

رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ختم، سندھ حکومت نے کوئی نیا فرمان جاری نہیں کیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں رینجرز کو حاصل چھاپوں اور گرفتاریوں کے اختیارات کی مدت گذشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئی، سندھ حکومت نے کوئی فرمان جاری نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ معاملہ سندھ اسمبلی میں جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کو سندھ میں قیام امن کیلئے 26 سال قبل 1989ء میں طلب کیا گیا تھا، جبکہ رینجرز کو چار ستمبر 2013ء کو چھاپوں اور گرفتاریوں کے اختیارات دیئے گئے تھے، یہ اختیارات ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دہشتگردی کچلنے کیلئے دیئے گئے تھا، ان اختیارات کی مدت گذشتہ رات بارہ بجے ختم ہوگئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی نئی ہدایت نہیں ملی، جبکہ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کیلئے صلاح مشورے کر رہے ہیں، قانونی ماہرین سے مشورے کے بعد سندھ اسمبلی سے رجوع کریں گے، اختیارات کے معاملے پر رینجرز سے بھی بات کریں گے، تاہم صوبائی حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 472299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش