QR CodeQR Code

کوئٹہ، جوائنٹ روڈ واقعے میں غفلت برتنے پر 4 پولیس اہلکار معطل و گرفتار

8 Jul 2015 15:08

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق آئی جی پولیس سے گرفتار اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ گرفتار اہلکاروں نور الحق، عبدالرازق، مجیب اور عبداللہ کو تفتیش کیلئے بجلی روڈ تھانے کی حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر گزشتہ دنوں فائرنگ واقعہ کے وقت موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو فرائض میں غفلت برتنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبدالوحید خٹک کے مطابق جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس پر تعینات چاروں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج کئے گئے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکاروں کے نام بھی شامل کردیئے گئے ہیں۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ گرفتار اہلکاروں نور الحق، عبدالرازق، مجیب اور عبداللہ کو تفتیش کیلئے بجلی روڈ تھانے کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق آئی جی پولیس سے گرفتار اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی۔ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین شیعہ ہزارہ مسلمان شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کے وقت موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 472320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472320/کوئٹہ-جوائنٹ-روڈ-واقعے-میں-غفلت-برتنے-پر-4-پولیس-اہلکار-معطل-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org