0
Wednesday 8 Jul 2015 18:17

القدس ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، 22 رمضان المبارک کو کراچی میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، غیور عباس

القدس ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، 22 رمضان المبارک کو کراچی میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، غیور عباس
اسلام ٹائمز۔ مرکزی القدس ریلی کے حوالے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے مختلف سیاسی، مذہبی و ملی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور 22 رمضان المبارک کو آئی ایس او کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک نکالی جانے والی مرکزی القدس ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری غیور عباس عابدی کے مطابق مرکزی القدس ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ الائنس، مرکزی تنظیم عزا، مجلس ذاکرین امامیہ، امامیہ آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ سمیت جماعتِ اسلامی، اسلامی جمعیت طلبہ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے وفد شرکت کریں گے جبکہ دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں سے بھی رابطے جاری ہیں۔ غیور عباس کے مطابق القدس ریلی سے خطاب مرکزی صدر آئی ایس او تہور عباس حیدری، مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگر رہنما کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ القدس ریلی کے انتظامات کے حوالے سے یونٹ صدور اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جس میں القدس ریلی کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ہے جبکہ القدس ریلی کے انتظامات کے حوالے سے کمشنر کراچی جناب شعیب احمد صدیقی، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی، ڈی آئی جی پولیس (جنوبی) ڈی جی ٹریفک پویس سے بھی ملاقات کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 472379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش