0
Wednesday 8 Jul 2015 22:01

گورنر سندھ کا دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کی بلاتفریق کارروائیوں پر اظہار اطمینان

گورنر سندھ کا دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کی بلاتفریق کارروائیوں پر اظہار اطمینان
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کی بلاتفریق کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی، جس میں باہمی امور اور صوبے میں امن و امان کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دینے پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے امن و امان کے قیام میں رینجرز کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا جس پر ڈی جی رینجرز کی جانب سے صوبے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 472411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش