QR CodeQR Code

پشاور، سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی

8 Jul 2015 23:07

اسلام ٹائمز: بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں چھ سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے اچینی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا، دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پوليس کے مطابق سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ريمورٹ کنٹرول کے ذريعے اڑایا گیا، جس سے بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے، دھماکے سے ٹاؤن تھری کے ٹرک کو نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں چھ سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا، پولیس نے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔


خبر کا کوڈ: 472433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472433/پشاور-سیکیورٹی-فورسز-کے-قافلے-قریب-دھماکا-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org