0
Thursday 9 Jul 2015 16:16

پشاور، تحریک آزادی قدس کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پشاور، تحریک آزادی قدس کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی قدس پشاور کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں سیمینار اور افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور کثیر تعداد میں اہل اسلام نے شرکت کی۔ سیمینار سے علامہ عابد حسین شاکری، خالد درانی، مولانا محمد شعیب، مولانا محمد یونس اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے قبلہ اول کی آزادی کیلئے مسلمانوں کو مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے ساتھ منسوب کرکے امت مسلمہ پر ایک بہت بڑا احسان کیا ہے، اب موجودہ مسلم حکمرانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 472435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش