QR CodeQR Code

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

9 Jul 2015 00:22

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں پارٹی الیکشن ٹربیونل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کس لائنس کے تحت پارٹی آئین کی تشریح کررہے ہیں، عمران خان ابتک الیکشن ٹربیونل تحلیل کرنے کی چار کوششیں کرچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق قائم کیے گئے الیکشن ٹربیونل کی اگلی سماعت تیرہ جولائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس واجیہہ الدین نے عمران خان کے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے پارٹی کو نقصان پہنچانے کے تمام الزامات کو رد کر دیا ہے۔ جسٹس وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ عمران خان کس لائنس کے تحت پارٹی آئین کی تشریح کر رہے ہیں، عمران خان ابتک الیکشن ٹربیونل تحلیل کرنے کی چار کوششیں کرچکے ہیں، دو بار تحلیل کرنے کے بعد بھی الیکشن ٹربیونل کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے تین ہفتوں کی مہلت مانگی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام میں پارٹی ٹربیونل کے فیصلوں کو مانتے ہیں لیکن بعد میں عمل نہیں کرتے، کہتے ہیں الیکشن ٹربیونل کی اگلی سماعت 13 جولائی کو ہوگی۔ عمران خان نے الیکشن ٹربیونل پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 472451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472451/جسٹس-ریٹائرڈ-وجیہہ-الدین-نے-عمران-خان-کے-الزامات-مسترد-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org